Friday, April 26, 2024

آئی ایس پی آر نے واضح کردیا فوج کو زرداری اور مریم کی زبان قبول نہیں، شیخ رشید

آئی ایس پی آر نے واضح کردیا فوج کو زرداری اور مریم کی زبان قبول نہیں، شیخ رشید
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے واضح کردیا فوج کو زرداری اور مریم کی زبان قبول نہیں۔

اٹک میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا جس نے 14 بار فوج کو گالی دی اس نے وزراء کو لندن بلا کر پیغام دیا۔ بلاول کہتا ہے مارشل لا لگانے کی دھمکی دی گئی۔

شیخ رشید بولے کہ رانا ثناء اللہ نے منہاج القرآن کی حاملہ بیٹیوں پر گولی چلائی۔ وہ کہتا ہے عمران خان کی کال پر آ کر دکھاؤ۔ عمران خان کی کال پر سارا پاکستان آر ہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پر فرد جرم لگی وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن گیا۔ 17 تاریخ تک ڈالر 200 پر چلا جائے گا، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔ پاکستان کی اسٹاک ایکس چینج بیٹھ چکی ہے، پاکستان پر ایٹمی ہتھیاروں کے لیے دباؤ آئے گا۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا، کسی سے بات کروں گا نہ کسی سے ملوں گا نہ فون سنوں گا۔