Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی اہداف پر اتفاق رائے ہو چکا، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی اہداف پر اتفاق رائے ہو چکا، مفتاح اسماعیل
June 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی اہداف پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی بجائے دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ نئے ٹیکسوں کے اہداف بھی طے پا گئے۔ بیل آؤٹ پیکج ایک سال مزید بڑھ جائے گا۔ خسارے اور ٹیکسوں کے اہداف پر بھی اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ معاہدہ آخری مراحل پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے قرضے کی واپسی کی مدت کا بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اقدامات پر راضی ہو گیا۔ آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہو گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے