Tuesday, April 23, 2024

آئی ایم ایف کا مسلسل ڈو مور، آٹھ ارب ڈالر قرض کیلئے نئی شرائط عائد

آئی ایم ایف کا مسلسل ڈو مور، آٹھ ارب ڈالر قرض کیلئے نئی شرائط عائد
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف کی طرف سے ایک کے بعد ایک مطالبات سامنے آرہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے آٹھ ارب ڈالر قرض کیلئے نئی شرائط عائد کر دی۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضہ کے لئے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے۔ بجلی اور گیس صارفین سے ٹیکس کی ریکوری بہتر بنائیں ۔ ریکوری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھانا ہو گی۔ 8 ارب ڈالر لینے کے لئے امدن مزید بڑھا کر خسارہ کم کرنا ہو گا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ اداروں سے نان ٹیکس ریونیو کم از کم 300 ارب روپے بڑھانے کی تجاویز آنا ناگزیر ہے۔ ٹیکس محصولات کم از کم  1500 ارب روپے تک بڑھائی جائیں۔ پراپرٹی سے موصول ہونے والی ٹیکس کا حجم گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ  یہ تمام اقدامات ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے باوجود کرنا ہوں گے۔ آمدن بڑھانے کے لیئے 8 جولائی تک متعلقہ اداروں سے تجاویز لینا ہوں گی۔