Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سنجیدہ پالیسی فیصلے لینے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سنجیدہ پالیسی فیصلے لینے کا مطالبہ
May 7, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے پاکستان سے سنجیدہ پالیسی فیصلے لینے کا مطالبہ کر دیا اور قرض کے اجرا کیلئے پاکستان کو بنیادی اہداف دے دیئے۔

ائی ایم ایف وفد کا اعلی سطح کا وفد فیصلہ کن مذاکرات کیلئے 10 مئی کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔ وفد 10 روز پاکستان میں قیام کرے گا۔ بجلی گیس پر دستیاب پر سبسڈی کی نئی پالیسی، عالمی منڈی کے مطابق قیمت کی وصولی مذاکرات کا اہم جزو ہو گا۔ آئی ایم ایف نے جائزے کی تکمیل پر پاکستان کو بنیادی اہداف بھی دے دیئے۔ قرار دیا کہ بنیادی اہداف کا فریم ورک بجٹ سے پہلے مکمل کرنا ہو گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی بے قابو اڑان سے بچنے کیلئے پالیسی اقدام لازم ہو چکا۔ پالیسی اقدام کے تحت خسارے اور امپورٹ پر قابو پانا ہو گا اور ڈالر کو قابو میں رکھنے کیلئے صرف ڈالر حاصل کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم کی پالیسی بھی بدلنا ہو گی۔ نئی لسٹ بنا کر امپورٹ ترجیحات واضح کرنا ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے پیک ایام کے بعد سے تجارتی خسارہ بڑھا لیکن روپیہ کی قیمت کم ہوتی رہی اور ان دونوں پہلووں سے ملکی اقتصادی صورتحال پر گہرے اثرات پڑے۔ منفی اثرات سے نکلنے کیلئے سنجیدہ پالیسی اقدامات کے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی جبکہ امپورٹ لسٹ پر نظر ثانی کیے بغیر بھی گزارہ نہیں۔