Friday, March 29, 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ
May 26, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے پاکستان سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پیسے لینے ہیں تو  پٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کریں ۔ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے پاکستان کو دوٹوک بتا دیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیہ   میں پاکستان  پر واضح کردیا  کہ پروگرام کی بحالی کے لیے  گزشتہ مذاکراتی دور  میں کیے وعدوں پر عمل درآمد کرنا  ہو گا۔ آئی ایم ایف نے  شرح  سود میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے  مذاکرات جاری  رکھنے پر اتفاق   کیا ہے۔

وفاقی  وزیر خزانہ   مفتاح اسماعیل  کا کہنا ہے کہ بجلی اور  پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر گزشتہ حکومت  نے  آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف  ورزی کی۔ مہنگائی اور  کم زرمبادلہ کے ذخائر  کی وجہ سے  سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ حکومت آئی ایم ایف پروگرام بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی  وزارت خزانہ   نے  آئی ایم ایف  مذاکرات  پر اعلامیہ  جاری کرتے ہوئے کہا ہے  کہ   آئی ایم ایف  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ  کرنے  کا مطالبہ کر رہا  ہے۔ حکومت آئی ایم ایف  سے پروگرام  بحال کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے گی۔