Saturday, May 4, 2024

آئی ایم ایف کا ہاؤسنگ اسکیم رول بیک کرنے پر زور، رپورٹ اسٹیٹ بینک کو موصول

آئی ایم ایف کا ہاؤسنگ اسکیم رول بیک کرنے پر زور، رپورٹ اسٹیٹ بینک کو موصول
February 7, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) آئی ایم ایف کا ہاؤسنگ اسکیم رول بیک کرنے پر زور دیدیا، اس حوالے سے رپورٹ اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے علاوہ وزارت خزانہ اور حکومت کو بھی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہاؤسنگ اسکیم کے لئے قرضوں کی شرح 5 سے 7 فیصد کرنے کی ہدایات دی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ ہی اس پر کوئی بات ہوئی۔

ایس بی پی پرائم منسٹر ہاؤس لان اسکیم کے تحت کئی افراد کو سستے گھر کے حصول کے لئے آسانی ہوئی، اس اسکیم کے سبب تعمیراتی شعبے کو ترقی ملی۔ بلڈرز کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک 72 انڈسٹریز کو سپورٹ میں ترقی ہوئی، آئی ایم ایف نے اس اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔