Friday, April 26, 2024

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریننگ کامران فضل کوآئی جی کا اضافہ چارج دے دیا گیا۔

کراچی میں حالیہ بم دھماکے اور امن وامان کی خراب صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں سخت فیصلے کیے اور اب سندھ پولیس میں بڑا تبادلہ کردیا گیا۔

آئی جی سندھ مشتاق مہرکو عہدے سے ہٹا دیا گیا، مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ مشتاق مہر کو 28 فروری 2020 کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔ مشتاق مہر تقریبا دو برس سے زائد عرصے تک اس عہدے پرفائض رہے، اس سے پہلے وہ دو مرتبہ ایڈیشنل آئی کراچی کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

بی پی ایس اکیس کے افسر ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریننگ کامران فضل کوآئی جی سندھ کا اضافہ چارج دے دیا گیا۔ کامران فضل ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورآر پی او سکھر سمیت اہم عہدوں پر فائض رہے چکے ہیں۔