آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا پولیس ملازمین کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ

کراچی (92 نیوز) - آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ملازمین کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کہتے ہیں سب سے پہلے افسران و اہلکاروں کی رہائش پر کام کر رہے ہیں، ایسی اسکیم بنائیں گے جس میں زیادہ سے زیادہ گھر بنیں۔ قسطوں والی اسکیم بھی لائیں گے جس سے گھر ذاتی ہوجائے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے لیے ہیلتھ کارڈ کی سہولت لارہے ہیں، افسران و اہلکار پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروا سکیں گے۔ میڈیکل کارڈ کے حد 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہوگی۔ سول سرونٹ والی سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سندھ پولیس کے بجٹ کا 85 فیصد تنخواہوں میں جاتا ہے۔