اسلام آباد (92 نیوز) - آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو تبدیل کر دیا گیا۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔
پولیس سروس گریڈ 20 کے ڈاکٹر اکبر ناصر کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر اکبر ناصر نیکٹا میں تعینات تھے۔ پولیس سروس گریڈ 19 سہیل ظفر چٹھہ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ پولیس سروس گریڈ 19 کے محمد فیصل کی خدمات اسلام آباد پولیس سے پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں جبکہ پولیس سروس گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کی خدمات خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پولیس کے سپرد ہو گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔