Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت کے بعد آج ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا

آئی ایم ایف معاہدے میں پیشرفت کے بعد آج ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا
June 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ٓئی ایم ایف سے معاہدے کی پیشرفت اور دوست ملکوں سے امداد ملنے کی یقین دہانیوں کے بعد ڈالر کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی۔

آئی ایم ایف سے مثبت اشارے ملنے اور چین سے دو عشاریہ تین ارب ڈالر کی امداد ملنے کے امکان کے بعد پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے کم ہونے لگی۔

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 3 روپے سستا ہوکر209 روپے کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں تو چار روپے 70 پیسے کی بڑی کمی سے 207 عشاریہ 23 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ دو روز کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ساڑھے چھ روپے تک سستا ہوچکا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں 4 عشاریہ 25 روپے تک سستا ہوچکا ہے۔

معاشی ماہرین کے آئی ایم ایف اور چین سے مثبت خبروں کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کو بریک لگ گیا ہے اور اب ڈالر کی فروخت کا رحجان دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔