Friday, April 26, 2024

پتا نہیں میرے جیل میں رہنے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے : میئر کراچی

پتا نہیں میرے جیل میں رہنے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے : میئر کراچی
October 1, 2016
کراچی (92نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کو آج پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ کراچی کی عوام ان کے ساتھ ہے، جھوٹے مقدمات کی وجہ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف اور پاک فوج کو یقین دلاتاہوں کہ کراچی کی عوام ان کے ساتھ ہے۔ مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقعے پر ایک صحافی نے وسیم اختر سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی جے آئی ٹی میں متحدہ کے بانی کو دہشت گرد قرار دیا ہے اس کا گول مول جواب دیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں بھی جھوٹ اور بے بنیاد مقدمات کا شکار ہوں۔ میرے خلاف بھی دس دس سال پرانے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ 71 دن سے جیل میں ہوں۔ نہ جانے میرے جیل میں رہنے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وسیم اختر دہشت گردوں کے علاج معالجے ، سانحہ بارہ مئی اور اشتعال انگیز تقرر کے مقدمات میں پیشی پر آئے تھے۔