Wednesday, April 24, 2024

میں مجرم وزیراعظم کو نہیں مانتا : عمران خان

میں مجرم وزیراعظم کو نہیں مانتا : عمران خان
October 23, 2016
ڈیرہ اسماعیل خان (92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کے مشن اسلام آباد کے سلسلے میں ملک کے طوفانی دورے جاری ہیں  کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف دو نومبر کو تلاشی دیں گے یا پھر استعفی۔ دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ ہم کامیاب ہو گئےتو ملک کی تقدیربدل جائےگی۔ میں مجرم وزیراعظم کو نہیں مانتا ۔ تفصیلات کےمطابق کھلاڑیوں کے کپتان مشن اسلام آباد کے سلسلے میں پہنچے ڈیرہ اسماعیل خان ۔  ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم ایک مجرم کی طرح پکڑا گیا اور کوئی بھی ادارہ کارروائی نہیں کر رہا ۔اگر وہ کامیاب ہو گئے تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں  کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے اپنے پرجوش خطاب میں وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف دو نومبر کو تلاشی دیں گے یا پھر استعفی ۔ اس سے پہلے اسلام آبادمیں  میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپی ٹی آئی چیئرمین نےایک بارپھرواضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنااُن کا حق ہے۔حکومت کے درباری باتیں کر رہے ہیں کہ پی  ٹی آئی انتشار پھیلا رہی  ہے۔دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ کپتان اپوزیشن جماعتوں پربھی برس پڑےاورکہاکہ  سڑکوں پرنکلنے سے منع کرنے والے خود کرپٹ ہیں۔ان کو پتہ ہے نواز شریف کے بعد ان کی  باری ہے یہ بھی پکڑے جائیں گے۔