Sunday, September 8, 2024

میں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی: دبنگ گرل سوناکشی

میں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی: دبنگ گرل سوناکشی
November 14, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے کیونکہ کوئی ان کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے یہ بات فلم 'مسٹر انڈیا' میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گئے گیت ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن یہ رات' کے بارے میں کہی۔ یہ گیت آج بھی بالی وڈ میں اپنی مثال آپ ہے۔ بہر حال سوناکشی سنہا نے مثال بننے والے اس گیت کے انداز کو اپنی فلم 'فورس -2' میں نبھانے کی کوشش کی ہے۔ فلم 'فورس -2' میں اسی گانے کو 'او جانيا.' کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سوناکشی کہتی ہیں کہ 'سری دیوی جی نے جس طرح سے اداکاری کی ہے، میرا اسے نقل  کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا گیت 'کاٹے نہیں کٹتے' پر رقص اپنی مثال آپ ہے۔‘