Tuesday, April 23, 2024

آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری

آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری
April 6, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

پاکستانی  کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار کار کردگی کا صلہ مل گیا۔ آئی سی سی رینکنگ میں  پاکستانی  پلیئرز کی  رینکنگ میں ترقی ہو گئی۔ ون ڈے میں  بلے بازوں کی  فہرست میں  پاکستانی کپتان بابر اعظم کی  پہلی پوزیشن برقرار ، بابر اعظم ٹیسٹ میں بھی  پانچویں نمبر پر بدستور  براجمان ہیں۔

ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کار کردگی  کا مظاہرہ کرنے  والے امام الحق  کی  ون ڈے رینکنگ میں سات درجے ترقی دسویں  سے تیسری  پوزیشن پر آ گئے۔

ٹیسٹ  باؤلنگ  رینکنگ میں  پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجے ترقی ، چھٹے سے  پانچویں نمبر پر  آ گئے۔ ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی  لمبی چھلانگ، 8 درجے ترقی  کرکے ساتویں  پوزیشن پر آ گئے۔