Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہونا ضروری تھا، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہونا ضروری تھا، مفتاح اسماعیل
June 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہونا ضروری تھا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کوئی قیمت تو ادا کرنی پڑے گی۔ سابقہ حکومت نے پونے 4 سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا۔ پٹرول اور ڈیزل پر عمران خان حکومت 120 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سے زیادہ کسان دوست بجٹ نہیں ہو سکتا، رواں مالی سال بجٹ خسارے کے حوالے یاد رکھا جائے گا۔ رواں مالی سال 53 سو ارب روپے کا خسارہ ہوا، خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنے پڑتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہو گا۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع ہونا ضروری تھا۔