آئی ایم ایف پاکستان کو نیا بجٹ 10 ہزار ارب تک لے جانے کے بعد پیکیج دے گا

اسلام آباد (92 نیوز) - عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پاکستان کو نیا بجٹ 10 ہزار ارب تک لے جانے کے بعد پیکیج دے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیکیج کی منظوری یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد سیلز ٹیکس اور 50 روپے لیوی لگانے کے بعد معاہدہ پر فائنل دستخط ہوں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بنیادی شرائط میں فنانس بل میں مطلوبہ ترامیم کرنا شامل ہے، ترامیم کے بعد بجٹ کا حجم 9.5 کے بجائے 10 ٹریلین روپے ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ فنانس بل فائنل منظوری سے پہلے آئی ایم ایف حکام کو پیش کیا جائے گا، منظوری سے قبل محصولاتی اعداد وشمار میں مطلوبہ ترمیمات کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشنز کا بھی معائنہ ہوگا جس کا فنانس بل کے اہداف اور شقوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔