Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک سخت پیکیج دیا، شوکت ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک سخت پیکیج دیا، شوکت ترین
January 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک سخت پیکیج دیا۔

شوکت ترین نے پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔ اس بدھ تک اسٹیٹ بینک کا بل منظور کرانا تھا۔ آئی ایم ایف نے ہمارے کہنے پر دو فروری تک توسیع دی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کوویڈ کے دوران احساس پروگرام کے تحت ریلیف دیا گیا۔ وزیراعظم کی کوویڈ پالیسی کو دنیا بھر نے کاپی کیا۔ ایکس چینج ریٹ کے استحکام کے لیے مہنگائی کنٹرول کرنا ضروری ہے ۔ تجارتی خسارہ کم ہونے پر معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے۔ ہمیں پاپولیشن گروتھ ریٹ کنٹرول کرنا ہو گا۔