Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بجٹ پر عملدرآمد کے نوٹیفکیشن وقت سے پہلے طلب

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بجٹ پر عملدرآمد کے نوٹیفکیشن وقت سے پہلے طلب
June 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پاکستان سے نیا ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ بجٹ پرعملدرآمد کے نوٹیفکیشن وقت سے پہلے طلب کرلیے۔

آئی ایم ایف پاکستان سے کیا چاہتا ہے؟ پیکیج کے اجراء کو حتمی شکل دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟ ڈو مور کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ پر عملدرآمد کے نوٹیفکیشن وقت سے پہلے طلب کیے، فنانس ایکٹ کی منظوری سے پہلے بجٹ نوٹیفکیشن طلبی کا یہ منفرد واقعہ ہے جبکہ ہر نوٹیفکیشن میں نئے اقدامات کی نوعیت اور ٹائم لائن مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ، آئی ایم ایف پہلے سے معلوم کرنا چاہتا ہے کہ کس ملک اور کمپنی کی ایکسپورٹ کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کے پانچ فیصد سے کم خسارہ رکھنے کا ٹارگٹ دیا ہے، اس کے علاوہ ساڑھے نو ہزارارب روپے کے بجٹ اور ساڑے سات ہزار ارب کے ایف بی آر ٹارگٹ کے درمیان دو ہزار ارب روپے کے فرق کو مزید کم کرنے کی تجویزدی ہے۔

آئی ایم ایف نے صوبوں سے آٹھ سو ارب روپے سرپلس لے کر خسارہ کم کرنے کے فارمولے کو بھی ناقابل عمل قراردیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت کی اشد ضرورت ہے کہ آئی ایم کا فیصلہ جلد از جلد سامنے آجائے۔

ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا سیاسی صورتحال بھی ڈالر کے گرنے کا سبب ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد انتخابات کا اعلان ہونا چاہیے۔