Thursday, March 28, 2024

اس دن کا انتظار ہے جب نوازشریف اور شہباز شریف جیل جائیں گے : عمران خان

اس دن کا انتظار ہے جب نوازشریف اور شہباز شریف جیل جائیں گے : عمران خان
November 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے اب نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،کیونکہ ان کی اب سینٹر وکٹ اڑنے والی ہے، اس دن کا انتظار ہے جب نوازشریف اور شہباز شریف جیل جائیں گے ۔ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وزیراعظم کو خود بخود چلے جاناچاہیے کیونکہ سپریم کورٹ میں ان کے خلاف کیس لگ چکا ہے اور اب ان کی سینٹر وکٹ اڑنے والی ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پرویز خٹک کو پاکستان کا ہیروقرار دیا ہے اور کہا ہے کہ غلام قوم کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو نہ روکتا تو وہ واپس نہ جاتے لیکن حکومت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف لڑا دیا ہے ۔عمران خان  کہنا تھا کہ اس دن کا انتظار ہے جب نوازشریف اور شہباز شریف جیل جائیں گے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما ایشو کے بعد وزیراعظم سڑکوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں جبکہ فضل الرحمان کو میرا شکرگزار ہونا چاہیے کیونکہ ان کو میری وجہ سے پیسے ملتے ہیں ۔ عمران خان نے خورشید شاہ کی نیت کو خراب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ڈبل شاہ ہیں ان کو کوئی کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ ان کےساتھ کیا ہونے والا ہے کیونکہ ہم سولوفلائٹ نہیں کررہے بلکہ پاکستان کی عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔آصف زرداری اور نوازشریف نے چارٹر آف ڈٰیموکریسی کے نام پر مک مکا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف لاٹھی چارج کیا ہے ایسا تو کسی آمر کے دور میں بھی نہیں ہوا ہے آئندہ پولیس کو ہمارے کارکنوں کے خلاف استعمال کیا گیا تو ہم پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرینگے ۔ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کے بارے کہا ہے کہ وہ شکل سے کریمنل لگتا ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جب تلاشی لینے کا فیصلہ کیا تو میں نے شکر ادا کیا کیونکہ پہلی بار نوازشریف کو سپریم کورٹ نے طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز حکومت میں ملک کا قرضہ آٹھ سال میں چار گنا بڑھ گیا ہے ۔عمران خان نے نواز شریف کو پاناما شریف اور شہباز شریف کو ڈرامہ شریف کا لقب بھی دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے فرنٹ مین کو جب پکڑا تو شوباز شریف نے ڈرامے شروع کردیئے ۔