حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آخری روز، عقیدت مندوں کی حاضری

لاہور (92 نیوز) - حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، مزار پر عقیدت مند جوق درجوق حاضری دے رہے ہیں۔
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو اناسی ویں سالانہ عرس کے آخری روز کی تقریبات جاری ہیں، مزار پر انور پر حاضری کے لئےعقیدت مندوں کی جوق درجوق آمدجاری ہے،عقیدت مند روحانی محافل میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنی منتیں مرادیں بھی اتار رہے ہیں۔
مزار پر انوار پر چادریں چڑھانے، پھول پیش اور تبلیغی وروحانی محافل کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدت کے پھول بھی نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب اور مخیر ثخصیات کی جانب سے لنگر کا وسیع انتظام کیا ہے۔ عقیدت مند سبیل پر بھی خالص دودھ پی کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پولیس اور محکمہ اوقاف کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عرس کی تقریبات آج رات گئے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔