Wednesday, April 24, 2024

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نوسواناسی ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا آغاز

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نوسواناسی ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا آغاز
September 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مزار پر انوار کی چادر پوشی کے ساتھ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے نوسواناسی ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا آغاز کر دیا گیا۔

تقریب میں مشیر وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی، سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد، سیکرٹری اقلیتی امور مسعود مختار، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈیٹر انچیف روزنامہ 92 نیوز محمد حیدر امین، گروپ ایڈوائزر 92 نیوز محمد اسلم ترین بھی موجود تھے۔ شاہد حمید قادری، حاجی عزیز الرحمن چن، محمد سرور علوی،عمران احمد میاں، ہمایوں بٹ، شیخ سعید، شیخ امین،صاحبزادہ سعید احمد صابری، راجہ زاہد محمود، میاں سعید رشید بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز قاری محمد رفیق نقشبندی اور قاری سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حافظ وسیم عباس، الحاج سرور حسین نقشبندی، الحاج مرغوب احمد ہمدانی، نور محمد جمال نے ہدیہ ہائے نعت پیش کیے۔

خطیب جامعہ مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کروائی۔