Wednesday, May 1, 2024

حضرت داتا گنج بخش سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار پر انوار کے غسل کی تقریب

حضرت داتا گنج بخش سید علی بن عثمان الہجویریؒ کے مزار پر انوار کے غسل کی تقریب
August 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حضرت داتا گنج بخش سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر انوار کے غسل کی تقریب ہوئی۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔

اس موقع پر میاں اسلم اقبال، سید صمصام بخاری، حافظ عمار یاسر، ایڈیٹر انچیف روزنامہ 92 نیوز محمد حیدر امین، گروپ ایڈوائزر 92 نیوز محمد اسلم ترین بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، طارق محمود جاوید، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، شاہد قادری بھی اس موقع پرموجود تھے۔

سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی دستار بندی کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام مہمانوں کی دستار بندی کی۔ خطیب جامعہ مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کروائی۔