Saturday, July 27, 2024

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 266 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 266 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
August 25, 2023 ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) - قصور (92 نیوز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 266 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دربارکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

پنجابی زبان کے ذریعے انسانیت کو تصوف کی پہچان کی منازل طے کروانے والے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 266 عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزار حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری دی۔

انہوں نے فاتحہ خوانی کی،مزار پر چادر چڑھا کر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

محسن نقوی نے دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو سمیت دیگر نے مزار کو عرق گلاب سے غسل اور عطریات سے معطر کرکے تقریبات کا آغاز کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے عرس مبارک کے انتظامات کو مثالی قرار دیا۔ عرس کے موقع پرپولیس کی طرف سے سخت سیکورٹی انتظامات بھی کئے گئے۔ زائرین بھی جوق در جوق دل کی مرادیں پانے بابا کے حضور حاضری دے رہے ہیں۔

حضرت بابا بلھے شاہ رح کے مزار کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جگہ جگہ دودھ کی سبلیں لگائی گئی ہیں، عقیدت مندڈھول کی تھاپ پردھمال ڈال عظیم صوفی بزرگ کو اپنے انداز میں عقیدت پیش کررہے ہیں۔