Thursday, April 25, 2024

حضور ﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے، عارف علوی

حضور ﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے، عارف علوی
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے حضور ﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پوری قوم کو نبیﷺکی تشریف آوری پر مبارک ہو۔ رسول اللہ خاتم النبین ﷺ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلائی۔ ہمیں حضورﷺ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ بنانا ہو گا۔ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ عالم انسانیت اور دنیا کی فلاح وکامیابی کی ضامن ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھے اعمال اور اعلیٰ اخلاق کی بنیاد رکھی۔ حضور اکرم ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ آپ ﷺکی بدولت انسان کو خالق تک رسائی کی معرفت نصیب ہوئی۔ آپﷺکی ذات نے سسکتی انسانیت کو محبت اور اخوت کا درس دیا۔ آپﷺکی تشریف آوری سے بے سہاروں کو سہارا ملا۔ حضور اکرم ﷺ نے اپنی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے زندگی کا فطری تصور پیش کیا۔