Sunday, May 5, 2024

ہیلی کاپٹر حادثہ میں یوکرینی وزیرداخلہ اور نائب وزیر سمیت 16 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ میں یوکرینی وزیرداخلہ اور نائب وزیر سمیت 16 افراد ہلاک
January 18, 2023 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، یوکرینی وزیرداخلہ اور نائب وزیر سمیت سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حادثے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی مکمل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نرسری کے قریب گرا، وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔