Thursday, March 28, 2024

حیدرآباد میں کوٹری ریلوے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

حیدرآباد میں کوٹری ریلوے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی
March 31, 2022 ویب ڈیسک

حیدرآباد (92 نیوز) - حیدرآباد میں کوٹری ریلوے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔ ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی۔

 واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا۔ دھماکے سے اپ ٹریک ریلوے پٹری کا ایک سے ڈیڑھ فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ دیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو حصار میں لے لیا۔ ریل گاڑیوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔