Saturday, April 27, 2024

حیدرآباد چھاؤنی میں پاک فوج کے جوانوں نے پیاروں سے دور عید منائی

حیدرآباد چھاؤنی میں پاک فوج کے جوانوں نے پیاروں سے دور عید منائی
May 3, 2022 ویب ڈیسک

حیدر آباد (92 نیوز) - ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے لیکن پاک فوج کے جوان اپنے پیاروں سے دور وطن کی حفاظت کے لئے ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔

جنگ ہو یا امن پاک فوج کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے، حیدرآباد چھاؤنی میں پاک فوج کے جوان اپنے پیاروں سے دور عید الفطر منا رہے ہیں، کمانڈنٹ بریگیڈیئر کاشف خلیل نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، پاک فوج کے جوانوں نے انہیں سلامی پیش کی، اس موقع پر عید پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے جوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

پاک فوج کے افسران نے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ جنگی محاذ پر شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے وہ متاثر نہیں ہوتے، وہ وطن عزیز کے لئے ایسی کئی عیدیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

عید کے موقع پر فوجی افسران و جوانوں کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد جوانوں نے لڈی ڈال کر عید کی خوشیوں کو انجوائے کیا۔