Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر امریکہ کو دیدیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر امریکہ کو دیدیا گیا
October 4, 2016
واشنگٹن (92نیوز) پاکستان نے امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کے ثبوت دے دیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ڈوزیئر امریکہ کو دیا گیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف پٹیشن کو وائٹ ہاوس نے جعلی دستخط قرار دے کر ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے کے لیے امریکہ سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر دباو ڈالے۔ پاکستان نے امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کے ثبوت اور ڈوزیئر دیا ہے۔ جلیل عباس نے امریکہ سمیت عالمی برادری پر بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کوجانے کی اجازت دلوائے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کےخلاف بھارتی پٹیشن کوبند کردیا گیا۔ پٹیشن پر جعلی دستخط کیے گئے جس کی وجہ سے اسے وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ وائٹ ہاو¿س کی طرف سے کہا گیا ہے پٹیشن پر کیے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔