Thursday, March 28, 2024

حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی، فواد چودھری

حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی، فواد چودھری
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی۔

حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر عدالتی احکامات تسلیم نہ کرنے کے الزامات لگا دیئے۔ فواد چودھری نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی۔ مریم نواز اور مریم اورنگزیب ججز کے خلاف ٹرینڈ چلوا رہی ہیں۔ 3دن سے صوبوں کا آپس میں رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان پر جاہلوں کی حکومت ہے ۔ حکومت سے مسلسل رابطے ہوتے ہیں۔ ہم تو یہ پوچھ رہے ہیں اسمبلیاں کب تحلیل کر رہے ہیں ۔ حکومت اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کردے ۔

 فواد چوہدری نے کہا گاڑیوں کا بہت بڑا قافلہ ہے ۔ آزادی مارچ کے لئے پورے پاکستان سے لوگ آئے ہیں ۔ چھاپوں کے باوجود اسلام آباد لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہم تو حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل ہونا ہے ۔