Friday, April 26, 2024

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر ایڈوانس خریداری نہیں کرے گی، ذرائع وزارت خزانہ

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر ایڈوانس خریداری نہیں کرے گی، ذرائع وزارت خزانہ
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت فی الحال گرتی قیمتوں کے پیش نظر ایڈوانس خریداری نہیں کرے گی۔

امریکی کساد بازاری اور تیل فروخت کرنے والے ممالک کے درمیان سخت مقابلے کی فضا سے ڈالر گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

برینٹ کروڈ پر قیمتیں113 ڈالر فی بیرل سے 102 ڈالر فی بیرل پر آگئیں، گیارہ ڈالر کا دو روز میں یہ فرق گزشتہ کئی برسوں سے دیکھنے میں نہیں آیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت فی الحال پیشگی خریداری نہیں کرے گی تاہم گرتی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دوست ممالک  سے زرمبادلہ کے حصول کے لیے رابطہ کیا جائے گا، تاخیری ادائیگیوں میں مزید توسیع طلب کی جائے گی۔