Thursday, April 25, 2024

حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے، عمران خان

حکومت پر قابض لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے، عمران خان
June 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونے والا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہا ہے۔

ہفتہ کو پی ٹی آئی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ تحریک انصاف ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچارہی تھی، لٹیروں نے عوام کو عذاب میں مبتلا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی، کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، ظالم جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت پر حماد اظہر اور سرکاری حکام کو مبارکباد دی۔