Friday, March 29, 2024

حکومت نے صحت کارڈ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا، فواد چودھری

حکومت نے صحت کارڈ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا، فواد چودھری
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت نے صحت کارڈ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا رہے ہیں۔ تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لیے جا رہے ہیں۔