Thursday, April 18, 2024

حکومت نے ساڑھے تین سال عوام کو دھوکا دیا، مولانا اسعد محمود

حکومت نے ساڑھے تین سال عوام کو دھوکا دیا، مولانا اسعد محمود
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے حکومت نے ساڑھے تین سال عوام کو دھوکا دیا۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہم پارلیمان کے اندر اور باہر مقابلہ کرتے رہے۔ ہمیں پہلے بھی کامیابی ملی آج بھی کامیاب ہونگے۔

خالد مگسی بولے آج کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے۔ اگر ڈھلیے کی کوشش کی گئی تو یہ توہین عدالت ہو گا۔ ووٹنگ میں تاخیر کی گئی تو  سپریم کورٹ دیکھے گی۔ انہوں نے کہا نیوٹرل کا نام کی طرح رجیم کا نام بھی گڑ بڑ کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج 3 اپریل ہے۔ ہمیں انہی لوگوں کے ساتھ سیاست کرنی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت نے صحافی کے سوال پر جواب دیا وہ پاکستان کے ساتھ ہیں خان کے ساتھ نہیں۔ آج عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ میں نے جو ٹوئٹ کیے ٹھیک کیے۔ آج ایوان میں ووٹنگ ہو گی۔ آج ووٹ شہباز شریف کو دوں گا۔