Saturday, April 20, 2024

اس بجٹ کے بعد یقین ہے حکومت دو ماہ بھی نہیں چل پائے گی، عمران خان

اس بجٹ کے بعد یقین ہے حکومت دو ماہ بھی نہیں چل پائے گی، عمران خان
June 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اس بجٹ کے بعد یقین ہے حکومت دو ماہ بھی نہیں چل پائے گی۔

بنی گالا میں اینکر پرسز سے ملاقات میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ۔یہ حکومت دو ماہ کی مہمان ہے ۔جس طرح کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ یہ خود ہی اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ اتنے نکمے تھے تو ہماری حکومت کیوں گرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کل آنے والے بجٹ کو آئی ایم ایف بھی قبول نہیں کرے گی، انہیں بہت سی چیزوں کو ریورس کرنا پڑے گا، بجٹ میں بہت سی چیزوں کو ری وزٹ کرنا پڑے گا، ان تمام مسائل کا حل یہی ہے کہ نیا الیکشن کرا دیا جائے۔ ہم نے بڑی تعداد میں عوام کو سڑکوں پر نکال کر دکھا دیا ہے عوام ہمارے ساتھ ہے۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ 2018 میں اتحادیوں کو ملا کر حکومت نہیں بنانی چاہیے تھی ۔دو تہائی اکثریت کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا۔ دو تہائی اکثریت ہوتی تو حکومتی معاملات چلانے میں آسانی ہوتی۔عمران خان نے کہا۔ اگلے عام انتخابات میں ان کی پارٹی ہار بھی گئی تو تحریک انصاف تگڑی اپوزیشن بن کر سامنے آئے گی۔