Thursday, March 28, 2024

حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطرف کردیا

حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطرف کردیا
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو برطرف کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ نئے گورنر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر بن گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور کو ناراض ارکان کا گروپ بنانے اور نون لیگ کی حمایت کرنے پر برطرف کیا۔

ادھر مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری چودھری سرور کو گورنرپنجاب کوعہدے سے ہٹانے پر ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری سرور محب وطن اور پرخلوص ہیں، ان کو ہٹانے کے فیصلے پر دکھ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی کسی صورت تعریف نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نے شدید غلطی کی، ہم چودھری سرور کے ساتھ کھڑے ہیں، چودھری سرور کے کہنے پر ووٹ دیں گے۔