حکومت نے چولستان کی پونے 3 لاکھ آبادی کو نظرانداز کیا

بہالوپور (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چولستان کا دورہ کیا۔ فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے چولستان کی پونے 3 لاکھ آبادی کو نظرانداز کیا۔ اس دھرتی کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے چولستان کی پونے 3 لاکھ آبادی کو نظر انداز کیا۔ چولستان سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی یہاں ابھی تک نہیں آئے۔ چولستان میں اج بھی میٹھے پانی کا انتظام ہو سکتا ہے۔ وی آئی پیز کے جانوروں کیلیے ٹھنڈا موحول میسر ہے لیکن انسانوں کیلیے نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ روز قیامت چولستانیو کے ہاتھ انکے گریبانوں پر ہونگے۔ آج ملک میں غربت، مہنگائی اور بد امنی انہی کی وجہ سے ہے۔ اس دھرتی کو حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے. پاکستان زرعی زمین، معدنیات، سونا چاندی کے زخائر سے مالا مال ہے. زمرد اور سونے کے ذخائر کے باوجود ملک خسارے میں ہے. ہمارے ایوانوں،اور دفاتر میں موجود چوہے ہر ادارے کو کھاگئے۔ ہم کرپٹ، ظالم حکمرانوں کے خلاف حقیقی تبدیلی کا آغاز کرینگے۔