Friday, March 29, 2024

حکومت نے بنی گالا میں جادو ٹونے اور گوشت جلانے کے الزامات مسترد کر دیئے

حکومت نے بنی گالا میں جادو ٹونے اور گوشت جلانے کے الزامات مسترد کر دیئے
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے بنی گالا میں جادو ٹونے اور گوشت جلانے کے الزامات مسترد کر دیئے۔

شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بد قسمتی ہے کہ خاتون اول پر حملہ کیا گیا۔ خاتون اول بھی پاکستان کی بیٹی ہیں۔ خاتون اول نے آج تک کسی پر کوئی جملہ نہیں کسا۔ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور مریم صفدر سمیت سب نے خاتون اول پر جملے کسے۔ حمزہ شہباز نے بھی عائشہ کے ساتھ جو کیا سب کو یاد ہے۔ مریم صفدر خاتون اول پر مختلف بکواسات کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن فرح بی بی پر مختلف الزامات لگا رہی ہے۔ سیاست میں سیاسی مقابلہ کریں پرسنل نا ہوں ۔اگر فرح بی بی نے سرکار سے جو فائدہ لیا اس کے ثبوت دیں۔ فرح بی بی کا قصور یہ ہے کہ وہ خاتون اول کے ساتھ وابسطہ ہیں۔

بابر اعوان بولے کہ 31 مارچ کے بعد آخری پانچ اوور شروع ہونگے۔ تیاری مکمل ہے، ہمارے پاس بہت سے سرپرائز ہیں۔ چھانگا مانگا کی سیاست پر پیسے چلتے تھے۔ اب ڈالرز اور پاؤنڈز چل رہے ہیں۔ خط کی تفصیلات جس دن سامنے آئیں، مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اپوزیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو صرف چھ ماہ کی نااہلی کا کہہ کر تسلی دے رہی ہے۔