Thursday, May 2, 2024

حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، شبر زیدی

حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، شبر زیدی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔

پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا آج بھارت کی کرنسی پاکستانی کرنسی سے بہتر ہے۔ امپورٹ پر پابندی اور ٹیکس لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے کوکنگ آئل بہت مہنگا ہو گیا۔ یہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

شبر زیدی بولے حکومتی اصلاحات بہتری کیلئے نہیں ہیں۔ پاکستان فنانشلی طور پر ایک کرپٹ ملک ہے۔ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا لیکن معاشی صورتحال تشویشناک ہے۔