Tuesday, April 23, 2024

حکومت میں رہیں یا حکومت چھوڑ دیں ؟؟ مریم نواز کا کارکنوں سے سوال

حکومت میں رہیں یا حکومت چھوڑ دیں ؟؟ مریم نواز کا کارکنوں سے سوال
May 19, 2022 ویب ڈیسک

سرگودھا (92 نیوز) - مریم نواز نے سرگودھا کے جلسے میں کارکنوں سے سوال کیا کہ حکومت میں رہیں یا حکومت چھوڑ دیں ؟؟

مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں پھر جارحانہ انداز اپنایا۔ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت چھوڑنے کی حمایت کر دی۔ مریم نواز نے عمران خان کو فتنہ قرار دیا اور کہا یہ وہ سانپ ہے جس جس نے اسے دودھ پلایا اسی کو ڈس لیا۔ بشیر میمن کے انکشافات پر بھی سوموٹو ہونا چاہئے۔ شہزاد اکبر کے اقدامات اور فارن فنڈنگ کیس پر بھی سوموٹو کا مطالبہ کر ڈالا۔

مریم نواز نے کہا پہلے 35 پنکچر اور پھر جھوٹے خط کا ڈرامہ کیا۔ اب اپنے قتل کی سازش کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ یہ بھی کہا عمران خان تم نے مریم نواز کو نہیں پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی۔