Thursday, April 25, 2024

حکومت مدت پوری کرے گی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

حکومت مدت پوری کرے گی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار
January 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں۔ اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی اور یہ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

 انہوں نے کہا پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مسترد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

قبل ازیں عثمان بزدار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا اپوزیشن کے کرپٹ لیڈروں کی وزیراعظم کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انکی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا حقیقی ترقی کیلئے پالیسی سازی اور فول پروف میکنزم وضع کر دیا۔ ترقی کے ثمرات پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور دیہات تک پہنچ رہے ہیں۔ ماضی میں صرف خواب دکھائے گئے، تعبیر ہم پیش کر رہے ہیں۔