Friday, April 19, 2024

حکومت کی نالائقی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں، حماد اظہر

حکومت کی نالائقی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں، حماد اظہر
May 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرخزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے حکومت کی نالائقی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کی شرح 13 فیصد ہو چکی ہے۔ وزیرخزانہ کو نہیں پتہ آٹا 70 سے 80 روپے کلو مل رہا ہے۔ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی۔اگر گرفتاریاں کی گئیں تو معاملہ کسی اور طرف نکل جائے گا۔ مسائل کے حل کے لیے فوری الیکشن کرائے جائیں۔ قوم اس مسلط شدہ حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔

قبل ازیں حماد اظہرکا ٹویٹ میں کہنا تھا  مفتاح صاحب اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر بہانے تلاش کر رہیں ہیں۔ معیشت ایسے غیر سنجیدہ اور ہلکے بیانات سے نہیں چلتی۔ معاملات اگر سنبھل نہیں رہے تو اقتدار پہ مسلط رہنے کی بجائے فوراً انتخابات کروائیں۔