Sunday, September 8, 2024

حکومت کے پاس اکثریت ہوتی تو اجلاس ملتوی نہ ہوتا، حمزہ شہباز

حکومت کے پاس اکثریت ہوتی تو اجلاس ملتوی نہ ہوتا، حمزہ شہباز
April 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے حکومت کے پاس اکثریت ہوتی تو اجلاس ملتوی نہ ہوتا۔

حمزہ شہباز نے کہا عوام ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ عمران خان نیازی خود کش بمبار بن کر سسٹم کو تباہ کرنا چاہتا ہے، جو آئین توڑنے کےلئے ہر اقدام اٹھا رہا ہے۔ قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس بلایا گیا، اگر نمبر پورے ہوتے تو پرویز الہٰی فوری ووٹنگ کروا لیتے۔

حمزہ شہباز نے کہا سب اداروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا وگرنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ خود توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور خود ارکان کو معطل کرتے ہیں۔ 6 اپریل کو آئین کے تحت سب ارکان کے ہمراہ اجلاس کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا فرنیچر ٹوٹ گیا بلکہ آئین بھی توڑ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کو اجلاس ملتوی کرنے پر نوٹس لینا چاہئے۔ قومی اسمبلی میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں اگر یہ انتشار ہو گیا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔