Wednesday, April 24, 2024

حکومت کے حامی آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کیمپ میں چلے گئے

حکومت کے حامی آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کیمپ میں چلے گئے
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کے حامی آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کیمپ میں چلے گئے۔ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل ایک تاریخی دن تھا۔ متحدہ اپوزیشن نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کیا ۔ کل بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ، پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہورہے ہیں ۔ متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سیلوٹ کرتے ہیں۔

 ادھر اسلم بھوتانی نے کہا ساڑھے تین سال حکومت کے ساتھ رہا۔ حکومت اچھی تھی یا بری اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ آئندہ الیکشن کو پیش نظر رکھ کر سیاسی فیصلہ لیا ہے ۔ آصف زرداری کے میری ذات پر بہت احسانات ہیں۔