اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے حکومت کے غیر دستوری اقدامات کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔
اسد عمر نے کہا بیرونی سازش کے ذریعے مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے غیر دستوری اقدامات کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ پچھلے چند ہفتوں کے واقعات پنجاب کی سیاسی و پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین ایام تھے۔ صوبے میں آئین کے ساتھ بدترین کھلواڑ قبول نہ کرنے پر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ بلاشبہہ گورنر پنجاب عمر چیمہ نے تمام دباؤ کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی کو آئینی ماننے سے انکار کیا۔؎
گورنر پنجاب عمر چیمہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تمام دباؤ کے باوجود جھوٹ کو سچ اور غیر آئینی کو آئینی ماننے سے انکار کر دیا. جب بھی کبھی ضمیر کا سودا ہو دوستو، قائم رہو حسین کے انکار کی طرح
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 10, 2022