Saturday, May 18, 2024

حکومت کے گھر بھیجنے کا طریقے آئین میں موجود ہے، حسان خاور

حکومت کے گھر بھیجنے کا طریقے آئین میں موجود ہے، حسان خاور
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت کے گھر بھیجنے کا طریقے آئین میں موجود ہے۔

حسان خاور نے کہا حکومت کے جانے کے طریقے آئین میں ہیں۔ کوئی آئینی حق سے محروم نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی پارلیمنٹ کے اندر نمبر پورے کر سکتے ہیں تو انہیں حق ہے۔اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں۔ سیاسی مارچ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کا حق ہے۔ اگر کوئی قوت بازو آزمانا چاہتے ہیں تو آزما لیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور بولے اپوزیشن کا کام جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے کمزور نہیں۔ اگر حکومت ملک کو بدلنا چاہتی ہے تو اپوزیشن بتائے، شور مچا کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔ دونوں جماعتوں کے الگ الگ مارچ ہیں۔ اگر قوت بازو آزمانا چاہتے ہیں تو آزما لیں کیونکہ وہ اپنی سیاست کو بچانا چاہتے ہیں۔ جو سہولیات عوام کو میسر ہوں گے وہ اپوزیشن کو بھی دیں گے۔ جو قانون امیر کے لئے ہے وہ غریب کے لئے ہو، سب کے لئے یکساں اصول ہونے چاہئیں۔