Thursday, May 19, 2022

حکومت کا عیدالفطر کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

حکومت کا عیدالفطر کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے عیدالفطر کے تینوں دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 حکومت نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام پاور جنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی۔ ذرائع کے مطابق عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔