Friday, March 29, 2024

حکومت کا صدر عارف علوی اور عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا صدر عارف علوی اور عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے صدر عارف علوی اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کا دستور پاکستان پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ مبینہ آئین شکنی کے جرم میں سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل کے خلاف کارروائی کیلئے وزرات قانون وانصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح مبینہ آئین شکنی کی گئی جبکہ صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر مبینہ آئین شکنی کی اور دستور کوسبوتاژ کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے مبینہ آئین شکنی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے پارٹی چیئرمین کے حکم پر آئین قربان کر دیا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیا گیا، حکومت نے مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کےحصول پرکام شروع کردیا جبکہ عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کرلیے گئے ہیں جنہیں شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔