اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے سبسڈی کم کرنے کے بجائے درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی درآمد پر 100 فیصد ڈیوٹی بڑھانے اور 30 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹائروں اور الیکٹرانک اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی 50 فیصد جبکہ سیرامکس اشیاء پر 40 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 10 فیصد تک ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی دُگنا کی جائے گی، ڈیوٹی 6 ہزار سے 44 ہزار روپے تک ہوگی، مارکیٹ میں موبائل فونز پہلے ہی 2 ہزار سے 5 ہزار تک مہنگے ہوچکے ہیں۔