Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ

حکومت کا پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کا پلان  ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے کی صورت میں مالی سال 2023 تک صارفین پر 85 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت کا جولائی میں بجلی مزید 2 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا ارادہ ہے جس سے  بجلی کے صارفین پر ایک سال میں207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکومت  کا جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ بجلی ٹیرف میں اضافہ سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کا حصہ ہے جس کو کابینہ کی توانائی کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔