Friday, April 26, 2024

حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی پیکیج، پٹرولیم اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنیکی تیاریاں

حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی پیکیج، پٹرولیم اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنیکی تیاریاں
May 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی پیکیج مرتب کرلیا، پٹرولیم اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردیا۔

رواں ہفتے ہی پلان سامنے آنے کا امکان ہے، بجلی کے فی یونٹ پردی گئی سبسڈی بھی 50 فیصد کم کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی ٹیم سے مذاکرات قطر میں ہوں گے۔ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کیلئے آئی ایم ایف اپنی شرائط دے گا۔

اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 65 ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دے رہی ہے، پٹرول پر 21 ارب اور ڈیزل پر 44 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی، وزیراعظم نے عوام کیلئے مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔